خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خریدو فروخت کےلئے پانچ عارضی پوائنٹس قائم کئے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کے سیل پوائنٹس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل…

عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خریدو فروخت کےلئے پانچ عارضی پوائنٹس قائم کئے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کے سیل پوائنٹس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل محمد اکرم بھروانہ، چیف افسران میونسپل کمیٹیز ، لائیوسٹاک، ٹریفک پولیس ویگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں عیدالاضحی منڈیاں، جانوروں کے پینے کے پانی، ٹینٹ ،آگاہی فلیکسز،ٹریفک،کیمرہ،صفائی ، صفائی کنٹینرز ،کیٹل منڈی میں اوورچارجنگ کی روک تھام،لائٹس ،پنکھے ،سپیکر اور غیر قانونی سیل پوائنٹس قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خریدو فروخت کےلئے پانچ عارضی پوائنٹس قائم کئے جا رہے ہیں جن میں تحصیل جھنگ میں فیصل آباد روڈ نزد کوٹ سائی سنگھ ،تحصیل شورکوٹ میں پرانا جھنگ روڈ ،تحصیل احمد پور سیال میں ہسپتال روڈ رانا مارکیٹ ،تحصیل احمد پور سیال میں لیہ روڈ گڑھ موڑ ،تحصیل اٹھارہ ہزاری میں بھکر روڈ نزدگھوڑا چوک شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس ضمن میں چیف آفیسر ضلع کونسل، چیف افسران میونسپل کمیٹیز ، لائیوسٹاک، ٹریفک پولیس ویگر متعلقہ افسران کو مثالی اقدامات کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔ محکمہ لائیو سٹاک، صحت،ریسکیو 1122 ،پولیس و دیگر محکموں کی جانب سے ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا کہ پبلک مقامات گلیوں، چوراہوں میں جانوروں کی خرید و فروخت ممنوع ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں