غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی موثر بنانے کیلئے پاور پلانٹ حویلی بہادرشاہ پر موک ایکسرسائز کا انعقاد
ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی موثر بنانے کیلئے اقدامات جاری ۔ پاور پلانٹ حویلی بہادر شاہ پر موک ایکسرسائز کا انعقاد ۔ تفصیلات کے…

ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی موثر بنانے کیلئے اقدامات جاری ۔ پاور پلانٹ حویلی بہادر شاہ پر موک ایکسرسائز کا انعقاد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی موثر بنانے کیلئے پاور پلانٹ حویلی بہادر شاہ پر موک ایکسرسائز میں مقامی پولیس، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو1122، و دیگر حساس ادارے شریک ہوئے ۔ موک ایکسر سائز میں دہشت گردوں کے فرضی حملے کو ناکام بنا کر انہیں منطقی انجام تک پہنچایا گیا اور بحفاظت انخلا ، محفوظ مقام پر منتقلی اور طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے مشقیں کی گئیں ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فورس کو تیار رکھنا ہے ، پلانٹس کے اطراف میں 24/7 گشت بھی جاری رکھا جارہا ہے اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے ذریعے مشکوک افراد کی چھان بین بھی جاری ہے ۔ چیف سکیورٹی آفیسر کو حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کی تاکید کرتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سپروائزری افسران فول پروف سکیورٹی کی روزانہ کی بنیاد پر گراس روٹ لیول تک نگرانی کریں۔


