قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا ہے جس کا مجموعی حجم 18,771 ارب روپے ہے۔ بجٹ کا مقصد معاشی ترقی کی رفتار بڑھانا اور ٹیکس میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔ بجٹ کے حوالے سے تحریک وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کی۔ ایوان نے مالیاتی بل 2026 کی بعض ترامیم
قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا ہے جس کا مجموعی حجم 18,771 ارب روپے ہے۔ بجٹ کا مقصد معاشی ترقی کی رفتار بڑھانا اور ٹیکس میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔
بجٹ کے حوالے سے تحریک وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کی۔
ایوان نے مالیاتی بل 2026 کی بعض ترامیم کے ساتھ منظوری دیتے ہوئے یکم جولائی 2026 سے شروع ہونے والے مالی سال کیلئے حکومت کی مالیاتی تجاویز کو قانونی شکل دے دی۔
بجٹ میں آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کی شرح چار فیصد اور مہنگائی کی شرح کا تخمینہ 8.2 فیصد لگایا گیا ہے۔
ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کا ہدف 15,264 ارب روپے جبکہ نان ٹیکس آمدن کا ہدف 5,336 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 838ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وفاقی پی ایس ڈی پی کا ساٹھ فیصد سے زائد حصہ ٹرانسپورٹ، مواصلات، آبی وسائل اور توانائی کے اہم شعبوں کے لیے ہو گا۔
باقی رقوم اعلیٰ تعلیم، زراعت، صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر اہم شعبوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے سمیت زراعت، تعمیرات اور برآمدات کے شعبوں کیلئے سہولتی اقدامات بھی شامل ہیں۔
ایوان کا اجلاس اب کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *