728 x 90

محرم الحرام: جھنگ میں 1902 مجالس اور 493 جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 3000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات، تھری لئیر سیکیورٹی پلان نافذ،ڈی پی او

محرم الحرام: جھنگ میں 1902 مجالس اور 493 جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 3000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات، تھری لئیر سیکیورٹی پلان نافذ،ڈی پی او

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جھنگ پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ضلع بھر میں منعقد ہونے والی 1902 مجالس اور 493 جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 3000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار جبکہ 1500 سے

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جھنگ پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ضلع بھر میں منعقد ہونے والی 1902 مجالس اور 493 جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 3000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار جبکہ 1500 سے زائد میل و فی میل رضاکار تعینات کیے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق ضلع جھنگ میں برآمد ہونے والے 493 جلوسوں میں 73 کیٹگری اے، 118 کیٹگری بی اور 302 کیٹگری سی کے جلوس شامل ہیں، جبکہ 1902 مجالس میں 198 کیٹگری اے، 619 کیٹگری بی اور 1085 کیٹگری سی کی مجالس شامل ہیں۔ سیکیورٹی انتظامات خطرے کی نوعیت کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں تاکہ ہر مجلس اور جلوس کو مؤثر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے بتایا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے تمام مکاتبِ فکر کے علماء، مشائخ، امن کمیٹی کے اراکین، جلوس و مجالس کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز کے ساتھ متعدد مشاورتی اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی اور عوامی تعاون کے ذریعے امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔

سیکیورٹی پلان کے تحت جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر تھری لئیر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ جلوسوں کے روٹس کی پیشگی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کے راستوں کو کلیئر کرے گا، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور عزاداروں کی میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے چیکنگ ہوگی۔ برقعہ پوش خواتین کی تلاشی لیڈی پولیس اہلکار لیں گی جبکہ فضائی نگرانی کے لیے خصوصی آئی ٹی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری رہے گی، جلوسوں کے راستوں سے ملحقہ علاقوں کو سیل کیا جائے گا اور صرف پرمٹ ہولڈر گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی نفری کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کا امن اور ملکی سلامتی جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos