خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد۔

محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام میڈیا نمائندگان سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور اس بارے بھرپور آگاہی دینے کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر…

محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد۔

محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام میڈیا نمائندگان سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور اس بارے بھرپور آگاہی دینے کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ریاض حسین مارتھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فیاض احمد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سلمی پروین اور میڈیا نمائندگان بھی شریک تھے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سلمی پروین نے عالمی ہفتہ آبادی کے اغراض و مقاصد بیان کیے جبکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور اس بارے بھرپور آگاہی بارے تفصیلی بریف کیا۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ریاض حسین مارتھ نے بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالہ سے بتایا کہ میڈیا کے زریعے لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لئے معاشی مسائل پیدا کر رہی ہے۔آج کے سیمینار کا مقصد آبادی کنٹرول کرنے کا پیغام ہر آدمی تک عام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل کا صحیح اور بہتر استعمال دور حاضر اور وقت کا تقاضا یہی ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کیا جا ئے۔میڈیا ہی واحد پلیٹ فارم ہے جہاں سے آبادی کو کنٹرول کرنے کا پیغام ہر شہری تک باآسانی پہنچ سکتا ہے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے مزید کہا کہ علمائے کرام، سماجی شخصیات، صحافی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو اس ضمن میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں