خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

مضبوط پالیسیاں پاکستان کے معاشی استحکام کوآگے بڑھارہی ہیں،فچ رپورٹ

عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے"فچ ریٹنگز" نے کہاہے کہ مستحکم ترسیلات زر ،مضبوط زرعی برآمدات اور پالیسی کا سخت نظام پاکستان کے معاشی استحکام اور بیرونی بفرز کی تعمیر نو میں بھرپور کردار…

مضبوط پالیسیاں پاکستان کے معاشی استحکام کوآگے بڑھارہی ہیں،فچ رپورٹ

عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے”فچ ریٹنگز” نے کہاہے کہ مستحکم ترسیلات زر ،مضبوط زرعی برآمدات اور پالیسی کا سخت نظام پاکستان کے معاشی استحکام اور بیرونی بفرز کی تعمیر نو میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

امریکہ میں قائم فچ ریٹنگز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات سے دسمبر 2024 تک کے چھ ماہ کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ تقریبا ًایک ارب بیس کروڑ ڈالر سرپلس رہاجبکہ 2023میں فارن ایکسچینج مارکیٹ اصلاحات نے بھی اس تبدیلی کو آسان بنایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی سرگرمی، پالیسی کے سخت نظام کو اپنانے کے بعد اب استحکام اور گرتی ہوئی شرح سود سے مستفید ہو رہی ہے اور رواں مالی سال میں حقیقی ویلیو ایڈڈ میں تین فیصد اضافے کی توقع ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ پالیسی ریٹس میں کٹوتی نے اشیائے صرف کی قیمتوں میں افراط زر کو کم کرنے میں مزید مدد کی، جو پچھلے مہینے میں صرف دو فیصد تک گر گئی، جو پچھلے سال کے تقریبا ً24 فیصد کی اوسط سے کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون 2022 کے بعد پہلی بار پاکستان کے نجی شعبے کے قرضے میں بھی حقیقی معنوں میں گزشتہ سال اکتوبر میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

صوبوں نے بھی زیادہ زرعی آمدنی پر ٹیکس عائد کرتے ہوئے قانون سازی کی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں