خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

معرکہ حق کی شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد

معرکہ حق کی شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ریلیوں، سیمینارز اور خصوصی آگاہی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات کا مقصد وطن…

معرکہ حق کی شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد

معرکہ حق کی شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ریلیوں، سیمینارز اور خصوصی آگاہی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات کا مقصد وطن عزیز کی سلامتی، قومی یکجہتی، افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے ریلی اور سیمینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی قومی اتحاد، عوامی عزم اور سکیورٹی اداروں کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام، امن اور ترقی کے لئے تمام طبقات کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ریلی میں سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان، اقلیتی رہنماو¿ں، مختلف مکاتبِ فکر کے علماءکرام، طلباء، وکلاء، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءنے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔سیمینار کے دوران مقررین نے ملکی سلامتی، قومی ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری اور نوجوانوں میں مثبت سوچ کے فروغ پر زور دیا۔ اقلیتی رہنماو¿ں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ وطن ہے اور اس کی سلامتی و ترقی کے لئے پوری قوم متحد ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو، سول سوسائٹی اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی دنوں اور تاریخی مواقع پر ایسی تقریبات قومی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں