جھنگ کے علاقے ڈولی شہید ماجھی سلطان روڈ لنک ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر بیل گاڑی سے جا ٹکرایا۔ حادثے کی بنیادی وجہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے
جھنگ کے علاقے ڈولی شہید ماجھی سلطان روڈ لنک ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر بیل گاڑی سے جا ٹکرایا۔ حادثے کی بنیادی وجہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق حادثے کی خبر ملتے ہی قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں مجموعی طور پر تین افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں 22 سالہ سدرہ دختر شیراز اور 42 سالہ ساجد علی ولد ذوالفقار شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا، جبکہ 42 سالہ پروین اختر زوجہ ممتاز کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمی افراد کا تعلیق سیٹلائٹ ٹاؤن اور موضع بھگھڑی سے ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *