خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
معیشت

ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے،وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک پائیدار معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔ انہوں نے آج(بدھ) کراچی میں آٹھویں فیوچر سمٹ سے…

ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے،وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک پائیدار معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔

انہوں نے آج(بدھ) کراچی میں آٹھویں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسابات جاریہ کے خسارے اور پالیسی ریٹ میں کمی، ترسیلات زر میں اضافے اور روپے کی قدر میں استحکام سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ قومی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

محمد اور نگزیب نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت مہنگائی اڑتیس فیصد سے کم ہوکر دس فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کے پائیدار استحکام کے لئے مختصر اور درمیانی مدت کی پالیسیاں ترتیب دی جارہی ہیں۔

انہوں نے شفافیت یقینی بنانے، خامیوں پر قابو پانے اور اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لئے سرکاری اداروں میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں