خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر خزانہ سےعالمی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیالملک کے مینوفیکچرنگ کے شعبے کی کارکردگی بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیراعظمچین،تبت کے علاقے میں زلزلے سے سولہ افراد ہلاک، درجنوں زخمیبھارت، بی جے پی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ، تشدد کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئیپاکستان نے جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیانات مسترد کر دیےصدرِ مملکت کا پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر زوروزیراعظم نے 2027 کیلئے گندم کی مجوزہ قیمت 4,500 روپے فی من مقرر کر دیجھنگ میں پتنگ ساز فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ، لاکھوں کی تعداد میں کیمیکل ڈوریں، پتنگیں اور خام مال برآمد، ملزمان گرفتار
معیشت

ملک کے مینوفیکچرنگ کے شعبے کی کارکردگی بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے مینوفیکچرنگ کے شعبے کی کارکردگی اور استعدادِ کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جبکہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب…

ملک کے مینوفیکچرنگ کے شعبے کی کارکردگی بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے مینوفیکچرنگ کے شعبے کی کارکردگی اور استعدادِ کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جبکہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات بین الاقوامی مشاورتی فرم الویریز اینڈ مارسل کے منیجنگ ڈائریکٹر برائے شمالی امریکہ آپریشنز پیٹر بریگز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی اور مالیاتی استحکام کا ہدف کامیابی سے حاصل کرنے کے بعد حکومت بنیادی نوعیت کی ادارہ جاتی اقتصادی اصلاحات کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، تاکہ برآمدات پر مبنی ترقی اور پیداواری معیشت کے نئے دور کے آغاز کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ملکیتی اداروں کی معاشی افادیت اور پائیداری کا جائزہ لینے کے لیے ایک فعال حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت قومی معیشت کی بہتری اور اقتصادی ترقی کے لیے ان اداروں کی نجکاری کی راہ اختیار کی جا رہی ہے۔

 وزیراعظم نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ حکومت، معاشی ترقی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ماہرین کی ٹیم اور پیشہ ورانہ طور پر قابل افرادی قوت کی کلیدی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے۔

پیٹر بریگز نے غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور بین الاقوامی معاشی ماہرین کے ساتھ مثبت انداز میں روابط کے حکومتی عزم کی تعریف کی۔

انہوں نے ایک ترقی پسند کاروباری ماحول اور موثر معیشت کے لیے پاکستان کے ساتھ مثبت تعاون کرنے کے اپنے ادارے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں