پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے مصالحت میں سہولت کاری کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں اور تنازعات کے پرامن حل کے
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے مصالحت میں سہولت کاری کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں اور تنازعات کے پرامن حل کے لئے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے سہولت کاری کے کردار کو سراہا اوراس کی حمایت کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *