728 x 90

ناقص تفتیش، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر ڈی پی او جھنگ کا سخت ایکشن، متعدد پولیس اہلکاروں کو محکمانہ سزائیں

ناقص تفتیش، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر ڈی پی او جھنگ کا سخت ایکشن، متعدد پولیس اہلکاروں کو محکمانہ سزائیں

ڈی پی او ساجد حسین نے ناقص تفتیش، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے معاملات پر سخت کارروائی کرتے ہوئے محکمانہ احتسابی عمل کو مزید تیز کر دیا۔ اردل روم میں شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران مختلف پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ سزاؤں کا اعلان کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی کے

ڈی پی او ساجد حسین نے ناقص تفتیش، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے معاملات پر سخت کارروائی کرتے ہوئے محکمانہ احتسابی عمل کو مزید تیز کر دیا۔ اردل روم میں شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران مختلف پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ سزاؤں کا اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران 02 سب انسپکٹرز، 01 اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 05 کانسٹیبلان کو تنخواہوں میں تخفیف کی سزائیں دی گئیں، جبکہ 01 انسپکٹر اور 01 کانسٹیبل کی ایک، ایک سال سروس بھی ضبط کر لی گئی۔ اس کے علاوہ 14 پولیس افسران کو سنشور اور وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ فرائض دیانتداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔

ڈی پی او ساجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ ناقص تفتیش، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے اعتماد کی بحالی، محکمانہ احتساب اور شفاف پولیسنگ کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور قانون سے انحراف کرنے والوں کا سخت احتساب یقینی بنایا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos