وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جاری علاقائی کشیدگی کے باوجود تیل کی کھپت کی موثر نگرانی، وافر ذخیرے اور بہتر حکمت عملی کی بدولت تیل کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ وہ آج (پیر) اسلام آباد میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مقدار کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جاری علاقائی کشیدگی کے باوجود تیل کی کھپت کی موثر نگرانی، وافر ذخیرے اور بہتر حکمت عملی کی بدولت تیل کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
وہ آج (پیر) اسلام آباد میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مقدار کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے حکام کو تیل کی کھپت کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ رسد میں استحکام یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں تیل کے موجودہ ذخائر اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے، مگر بچت کے لیے کفایت شعاری کو برقرار رکھنا ضروری ہے اور مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر تیل کی درآمد کا انتظام کیا جا چکا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *