وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی۔ انہوں نے یہ منظوری آج اسلام آباد میں تجارت میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ وزیراعظم خود ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کی صدارت کریں گے۔ مجوزہ بورڈ تجارت کے مکمل سپلائی چین میں
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی۔
انہوں نے یہ منظوری آج اسلام آباد میں تجارت میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔
وزیراعظم خود ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کی صدارت کریں گے۔
مجوزہ بورڈ تجارت کے مکمل سپلائی چین میں بہتری لانے اور سرحد پار تجارت سے متعلق تمام نان ٹیرف امور پر فیصلے کرے گا۔
یہ بورڈ تجارت کے فروغ کے حوالے سے روڈ میپ، ٹریڈ فسیلیٹیشن انڈیکس اور مانیٹرنگ کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ملک کی بندرگاہوں کی استعداد کار میں بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے اور مختلف ورکنگ گروپس بنانے کی ہدایت کی۔
یہ ورکنگ گروپس بندرگاہوں کی استعداد بہتر بنانے، متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ، ریگولیٹری فریم ورک کی تعمیل، پری ارائیول کلیئرنس اور بین الاقوامی تجارت میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی شمولیت سے متعلق ہوں گے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کیلئے بندرگاہوں پر مال کی ترسیل، کلیئرنس اور دیگر امور کو آسان بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ جاری اصلاحات کے تحت پورٹ چارجز میں کمی کی گئی ہے، جس کے بعد بندرگاہوں کے استعمال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *