وزیراعظم کاعالمی گروپ کی جانب سے پاکستان میں آئی ٹی کابنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کا خیرمقدم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے مثبت اقتصادی اشاریے حالیہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے کاروبار کے سازگار ماحول کی عکاسی کرتے ہیں۔ آج اسلام آباد میں چیف…

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے مثبت اقتصادی اشاریے حالیہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے کاروبار کے سازگار ماحول کی عکاسی کرتے ہیں۔
آج اسلام آباد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر فلپ جیونگ کی قیادت میں مینزیز-ایوی ایشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد قومی ترقی کا مکمل عزم کر رکھا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے مینزیز-ایوی ایشن کی جانب سے پاکستان میں آئی ٹی کا بنیادی ڈھانچہ اور سروس ڈیسک قائم کرنے کا بھی خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔


