728 x 90

وزیراعظم کی صوبوں کی مشاورت سے جامع قومی زرعی پالیسی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی صوبوں کی مشاورت سے جامع قومی زرعی پالیسی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کی مشاورت سے جلد ایک جامع قومی زرعی پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں وزارت قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کی تشکیل نو اور زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کی مشاورت سے جلد ایک جامع قومی زرعی پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں وزارت قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کی تشکیل نو اور زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے زراعت کیلئے ایک اعلیٰ فورم کے قیام کی بھی ہدایت کی۔ یہ فورم زرعی جدت اور ترقی کے منصوبے کا موثر نفاذ یقینی بنانے کیلئے ماہانہ اجلاس منعقد کرے گا۔

وزیراعظم نے زرخیز الیکٹرانک زرعی قرضہ پروگرام کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کسانوں کی آسان زرعی قرضوں تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی تحقیق کونسل کو صحیح معنوں میں زرعی تحقیق کا مرکز بنایا جائے۔

اس شعبے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ زراعت میں پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری بیجوں کی فراہمی، کاشتکاری کی جدید ٹیکنالوجی اور پانی اور کھاد کی بروقت دستیابی سے فصل کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے زرعی پیداوار کی قدر میں اضافے، بہتر گودام اور ذخیرہ کرنے کے جدید نظام پر توجہ دینے کی ضرورت پر مزید زور دیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ قومی زرعی تحقیقی مرکز نے ملٹی گرین آٹے کی پائلٹ پیداوار شروع کر دی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلی کیشن تیار کی جا رہی ہے تاکہ کسانوں کو فصلوں کے کیڑوں اور بیماریوں کا موثر پتہ لگانے اور ان پر قابو پانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ کسانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کیلئے مالی معاونت فراہم کرے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos