وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری او ر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو کی کارکردگی پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اجلاس کے دوران
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری او ر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو کی کارکردگی پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ایف بی آر کی جانب سے انسداد سمگلنگ اور دیگر امور پر کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پالیسیوں کے موثر نفاذ سے سمگلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔
وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف قانونی کارروائی میں ایف بی آر کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *