خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
معیشت

وزیراعظم کی ٹیکس چوری اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری او ر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو کی کارکردگی پر ہفتہ…

وزیراعظم کی ٹیکس چوری اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری او ر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو کی کارکردگی پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ایف بی آر کی جانب سے انسداد سمگلنگ اور دیگر امور پر کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پالیسیوں کے موثر نفاذ سے سمگلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف قانونی کارروائی میں ایف بی آر کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں