728 x 90

وزیرِاعظم ، ایم کیو ایم کے وفد کا ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیرِاعظم ، ایم کیو ایم کے وفد کا ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے کراچی میں ملاقات ہوئی۔  ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیرِ قومی صحت مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے کراچی میں ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیرِ قومی صحت مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور سینیٹر فیصل سبزواری شریک تھے۔

وزیرِاعظم نے سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی خدمات کو سراہا۔

وزیرِاعظم نے وفد کو پاکستان کی خطے میں امن کے قیام کیلئے سفارتی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران صوبہ سندھ بشمول کراچی کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت کھئیل داس، مشیر وزیرِاعظم رانا ثنا اللہ اور گورنر سندھ نہال ہاشمی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos