خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

وزیر خزانہ کا وژن2030 کے تحت سعودی عرب کی ترقی کا اعتراف

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان سے سعودی عرب کیلئے برآمدات بالخصوص ہنرمند افرادی قوت میں اضافے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔ انہوں نے ابھرتی ہوئی منڈی کی معیشتوں کے بارے  العلاء کانفرنس  کے موقع پر …

وزیر خزانہ کا وژن2030 کے تحت سعودی عرب کی ترقی کا اعتراف

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان سے سعودی عرب کیلئے برآمدات بالخصوص ہنرمند افرادی قوت میں اضافے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

انہوں نے ابھرتی ہوئی منڈی کی معیشتوں کے بارے  العلاء کانفرنس  کے موقع پر  عرب نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایاکہ یہ سعودی عرب کی افرادی قوت بڑھانے کے تناظر میں انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ خطے میں ہونے والی اقتصادی تبدیلیوں میں سعودی عرب کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے اور پاکستان ویژن 2030 کے تحت ایک مثالی ماڈل کے طورپر سعودی عرب کی ترقی کا معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کا آغاز ہورہا ہے اور اس سلسلے میں اسے معاشی اصلاحات میں سعودی عرب کے قائدانہ کردارسے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

وزیرخزانہ نے پاکستان میں خصوصاً کاروباری شعبے میں سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی   سرمایہ کاری کو بھی اجاگر کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں