خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کا مارکیٹ کا دورہ، تجاوزات ختم، دکانداروں کو وارننگجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کی شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ، گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور لائسنس لازمی قرارجھنگ: بھکر روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمیجھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایتجھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
معیشت

وزیر منصوبہ بندی نے ساتویں زرعی مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کر دئیے

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے زرعی شعبے کو موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا حامل اور بین لااقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے آج…

وزیر منصوبہ بندی نے ساتویں زرعی مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کر دئیے

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے زرعی شعبے کو موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا حامل اور بین لااقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے آج (بدھ) اسلام آباد میں ساتویں زرعی مردم شماری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زرعی اراضی اور لائیو سٹاک کے تازہ ترین اورانتہائی درست اعدادوشمار سے حکومت کو اس شعبے کی ترقی کیلئے پالیسیاں مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کا ملک کی مجموعی پیداوار میں تقریباً چوبیس فیصد حصہ ہے۔

انہوں نے نئے زرعی اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں قابل کاشت اراضی کا رقبہ چار کروڑ چھبیس لاکھ سے بڑھا کر پانچ کروڑ اٹھائیس لاکھ ایکڑ کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے زرعی شعبے میں خودکفالت کے حصول اور قومی تحفظ خوراک یقینی بنانے کیلئے تعاون پر مبنی کاشتکاری کی ثقافت کے رجحان کو فروغ دینے کی فوری ضرورت پر زوردیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں