خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
معیشت

وسائل کے بہتر استعمال سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالرسے بڑھ سکتی ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل کے بہتر استعمال اور افرادی قوت کو تربیت اور تعلیم فراہم کرکے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو پچیس ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں…

وسائل کے بہتر استعمال سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالرسے بڑھ سکتی ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل کے بہتر استعمال اور افرادی قوت کو تربیت اور تعلیم فراہم کرکے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو پچیس ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں آئی ٹی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم، تربیت اور فنی مہارت کی فراہمی کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کرے۔

انہوں نے خلیجی ممالک میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی مانگ ہے اور اس کے حوالے سے تجاویز پر جلد عملدرآمد کیا جائے۔

وزیراعظم نے آئی ٹی برآمدات میں اضافے اور ہر لائحہ عمل کیلئے خصوصی ٹائم فریمز قائم کرنے کیلئے واضح اہداف مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے آئی ٹی کے شعبے میں اصلاحات نافذ کرنے اور مختلف اداروں کے درمیان اشتراک کے فروغ کے لئے ایک کمیٹی بنانے کا کہا۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ آئند ہ پانچ سال کے اہداف میں آئی ٹی برآمدات سے پندرہ ارب ڈالر، ٹیلی مواصلات کی برآمدات سے ایک ارب ڈالر اور ڈیجیٹائزیشن سے دس ارب ڈالر حاصل کرنا شامل ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ای گورننس میں پاکستان کی عالمی درجہ بندی چودہ پوائنٹس سے بہتر ہوئی ہے۔ پچیس نئی آئی ٹی کمپنیاں رجسٹر ہوئی ہیں اور پاکستان کی آئی ٹی کی درجہ بندی اُنہتر سے چالیس پر پہنچ کر بہتر ہوئی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں