728 x 90

ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جا گری، 18 سالہ نوجوان ڈوب گیا

ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جا گری، 18 سالہ نوجوان ڈوب گیا

شورکوٹ روڈ پر قائم بروانہ دھروپہ پل کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پکی نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 18 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب گیا، جبکہ تین افراد اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ریسکیو 1122

شورکوٹ روڈ پر قائم بروانہ دھروپہ پل کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پکی نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 18 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب گیا، جبکہ تین افراد اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ریسکیو 1122 جھنگ کے مطابق حادثہ 14 اگست کو شورکوٹ روڈ پر قائم بروانہ دھروپہ پل کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش کے دوران ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر پکی نہر میں جا گری۔ ٹریکٹر ٹرالی پر چار افراد سوار تھے۔

حادثے کے فوراً بعد تین افراد اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے باہر نکل آئے، تاہم ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ایک نوجوان تیز پانی میں ڈوب گیا۔ ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت حیدر ولد محمد سلیم، عمر 18 سال، سکنہ 16 گھگھ، شورکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو اہلکار نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کو تلاش کرنے کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں، ٹریکٹر ٹرالی کو نہر سے نکال لیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos