خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
معیشت

پاکستان اورڈنمارک کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور ڈنمارک نے دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے، اعلیٰ سطح کے روابط بڑھانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے ریاستوں اور سرحدی علاقوں اور امورکشمیر کے…

پاکستان اورڈنمارک کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور ڈنمارک نے دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے، اعلیٰ سطح کے روابط بڑھانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے ریاستوں اور سرحدی علاقوں اور امورکشمیر کے وزیر انجینئر امیر مقام اور پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا۔

انہوں نے افغان مہاجرین کی فلاح و بہبود اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر مقام نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک افغان پنا ہ گزینوں کیلئے صحت، تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ پروگرام شروع کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے ملک میں مقیم افغان باشندوں کی میزبانی میں پاکستان کو درپیش مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نے بھی اس سلسلے میں فراخدلانہ مدد کی ہے۔

ڈنمارک کے سفیر نے پاکستان کی طرف سے پناہ گزینوں کے پروف آف رجسٹریشن کارڈز کی مدت میں توسیع کے حالیہ فیصلے کی تعریف کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں