پاکستان اور عالمی بینک کا مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار
آبی ذخائر کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے جنوبی ایشیاء کیلئے عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں عالمی بینک کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ…

آبی ذخائر کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے جنوبی ایشیاء کیلئے عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں عالمی بینک کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر بات کی گئی۔
ملاقات میں مستحکم اقتصادی تعلقات اور تحفظ توانائی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے توانائی’ بنیادی ڈھانچے اور سماجی شعبوں میں پیچیدہ ترقیاتی منصوبوں پر عالمی بینک کی مسلسل معاونت کو سراہتے ہوئے تزویراتی معاشی اور ترقیاتی اہداف کے حصول میں شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
مارٹن ریزر نے خطے میں انقلابی اقدامات میں معاونت کیلئے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔


