خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں توسیع پر تبادلہ خیال

نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ مضبوط معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار پاکستان میں نیدرلینڈز کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریز نے وزیرتجارت جام کمال سے اسلام…

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں توسیع پر تبادلہ خیال

نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ مضبوط معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار پاکستان میں نیدرلینڈز کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریز نے وزیرتجارت جام کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں فریقین نے زراعت، ٹیکنالوجی، ماہی پروری اور ٹیکسٹائل پر خصوصی توجہ کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرتجارت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے پرانی مشینری کو جدید مشینری سے تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جی ایس پی پلس سے قطع نظر، زراعت او ر صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ضرور ت ہے۔

جام کمال نے آئی ٹی ‘ زراعت’ اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کے سرمایہ کاروں کے ساتھ نیدرلینڈز کے غیر ملکی تجارت کے وزیر کوپاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں