728 x 90

پاکستان نے تین ارب ڈالر کا بانڈ جاری کر دیا ہے،وزیرخزانہ

پاکستان نے تین ارب ڈالر کا بانڈ جاری کر دیا ہے،وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے تین ارب ڈالر کا بانڈ جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ مثبت پیش رفت آج اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام پاکستان میں مالی استحکام کیلئے ٹیکس سے متعلق اعلی سطح کے بین الاقوامی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے تین ارب ڈالر کا بانڈ جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے یہ مثبت پیش رفت آج اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام پاکستان میں مالی استحکام کیلئے ٹیکس سے متعلق اعلی سطح کے بین الاقوامی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ دو حصوں پر مشتمل یورو بانڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بانڈ ہے۔ انہوں نے کہا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ درجہ بندی کے اداروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اپریل سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں تین بار بہتری آئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان سکوک، روپے میں جاری ہونے والے اور ڈالر میں ادائیگی والے بانڈز اور پانڈا بانڈز کے اجرا پر بھی غور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد مختصر مدت کے مہنگے قرضوں کی ادائیگی اور ان کے رول اوور ہونے کے خطرات کو کم کرنا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos