پاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی (Abyei) کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، ابیئی کی حتمی حیثیت کے پرامن اور باہمی طور پر قابلِ قبول حل کیلئے سوڈان اور…

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی (Abyei) کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، ابیئی کی حتمی حیثیت کے پرامن اور باہمی طور پر قابلِ قبول حل کیلئے سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
یہ بات اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر سید حیدر شاہ نے سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کے بارے میں ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سفیر نے مشن کی کوششوں میں تقریباً 600 پاکستانی امن اہلکاروں کے کردار کو اجاگر کیا، اور بالخصوص مقامی آبادی سے روابط، گشت اور شہریوں کے تحفظ کے شعبوں میں ان کی خدمات کو سراہا۔


