پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معیشت کو برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریز سے…

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معیشت کو برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریز سے ملاقات کے دوران انہوں نے حکومتی اقتصادی منصوبہ اور اصلاحاتی ایجنڈا پیش کیا، جو معاشی ترقی کے فروغ اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز، ماحولیاتی فنانسنگ کے لیے کی جانے والی کوششوں اور پائیدار حل کے ذریعے ماحولیاتی استحکام یقینی بنانے کے عزم پر بھی روشنی ڈالی۔
نیدرلینڈز کی سفیر نے پاکستان میں بڑے اقتصادی و مالیاتی شعبوں میں جاری اصلاحات کو سراہا اور یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی تجارت و کاروبار کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


