پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں جرنلسٹ گروپ کے دونوں پینلز بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ پریس کلب میں الیکشن کمیشن سید قلب عباس بخاری ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر رائے منظور احمد عابد کھرل اور اختر سجاد نے باقاعدہ طور پر جرنلسٹ گروپ کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا –
پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں جرنلسٹ گروپ کے دونوں پینلز بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
پریس کلب میں الیکشن کمیشن سید قلب عباس بخاری ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر رائے منظور احمد عابد کھرل اور اختر سجاد نے باقاعدہ طور پر جرنلسٹ گروپ کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا – الیکشن کمیشن کے مطابق پریس کلب جھنگ کے لئے صدر لیاقت علی انجم ، نائب صدر اصغر علی بھٹی ، سیکرٹری خرم سعید ، فنانس سیکرٹری قیصر بھبھڑانہ ، جوائنٹ سیکرٹری سید عدنان نور اور ایگزیکٹو ممبران کنور محمد علی ، غلام رضا چوہدری ، عدنان قریشی ، ملک محمودالحسن ، عبدالحمید اور علی احمد ملک جبکہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر مصعب فاروق ، نائب صدر بلال شہباز ، جنرل سیکرٹری شریف احمد طاہر ، فنانس سیکرٹری ظفر اقبال نول اور جوائنٹ سیکرٹری جاوید اقبال جبکہ ایگزیکٹو ممبران سید ذیشان رضا ، ریاض حسین ، رفیق اللہ خان ، محمد عامر خان ، محمد حسین اور محمد عرفان منتخب قرار پائے ہیں – اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب صدر پریس کلب لیاقت علی انجم کا کہنا تھا کہ جرنلسٹ گروپ کی فتح اللہ تعالی کی ذات کا کرم ، دوستوں اور چاہنے والوں کی دعاوں اور صحافی بھائیوں کی محبت کا نتیجہ ہے – ان کا کہنا تھا کہ جرنلسٹ گروپ پہلے کی طرح اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پریس کلب جھنگ کی تعمیر وترقی ، صحافیوں کی خوشحالی اور مثبت صحافت کے فروغ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *