پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام سالانہ ڈنر اور تعریفی اسناد کی تقسیم
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر میاں محمد اشفاق کی سربراہی میں سالانہ ڈنر کا انعقاد کیا گیا اس موقع پرایمرجنسی آفیسر طاہر عباس نے انہیں خوش آمدید کہا ۔ اس تقریب…

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر میاں محمد اشفاق کی سربراہی میں سالانہ ڈنر کا انعقاد کیا گیا اس موقع پرایمرجنسی آفیسر طاہر عباس نے انہیں خوش آمدید کہا ۔ اس تقریب میں تمام ریسکیو آفیسرز اور سٹاف نے مقامی ریسٹورنٹ پر شرکت کی۔ یہ تقریب ریسکیو ٹیم کے حوصلے بلند کرنے اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہنے کے لیے منعقد کی گئی۔
ڈنر کے اختتام پر میاں محمد اشفاق نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیو آفیسرز اور سٹاف میں تعریفی لیٹرز تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام ریسکیورز کو مبارکباد دی اور ان کی لگن اور محنت کی تعریف کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریسکیو 1122 کا ہر رکن عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں رہے گا اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔
تقریب کے دوران میاں محمد اشفاق نے کہا، “آپ سب کی محنت اور خدمت کے جذبے کو دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں گے اور ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ برقرار رکھیں گے۔”
تقریب کا اختتام خوشگوار ماحول میں ہوا، اور تمام ریسکیو اہلکاروں نے اس تقریب کو اپنے عزم اور حوصلے کی تجدید کا ذریعہ قرار دیا


