خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

پولیس تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن نے شراب کی بھاری مقدار میں ترسیل ناکام بنا دی ۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں پولیس تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن نے شراب کی بھاری مقدار میں ترسیل ناکام بنا دی ۔…

پولیس تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن نے شراب کی بھاری مقدار میں ترسیل ناکام بنا دی ۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں پولیس تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن نے شراب کی بھاری مقدار میں ترسیل ناکام بنا دی ۔ دو منشیات فروش 217 بوتل ولائتی شراب سمیت رنگے ہاتھوں دھر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں پولیس تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان سے 217 بوتل ولائتی شراب برآمد کرلیں ۔ گرفتار ملزمان میں منور اور عبد الرؤف شامل ہیں جنکے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمات درج کر لئے گئے ۔پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات کا زہر بیچنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ منشیات فروشوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے پولیس مکمل طور پر متحرک ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے سوسائٹی کے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ ڈی پی او کی جانب سے پولیس افسران کو تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں