کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت کو جانچنے اور بہتر بنانے کے لیے جھنگ پولیس کی جانب سے ضلع کچہری میں موک ایکسرسائز (فرضی مشق) کا انعقاد کیا گیا۔مشق میں پولیس، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ اس دوران ایک فرضی
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت کو جانچنے اور بہتر بنانے کے لیے جھنگ پولیس کی جانب سے ضلع کچہری میں موک ایکسرسائز (فرضی مشق) کا انعقاد کیا گیا۔مشق میں پولیس، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ اس دوران ایک فرضی دہشتگرد حملے کا منظرنامہ تخلیق کیا گیا، جسے ناکام بنانے کے لیے مختلف تکنیکی اور عملی حربے استعمال کیے گئے۔ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ ایسی مشقوں کا مقصد اداروں کے درمیان بہتر رابطہ، ہم آہنگی اور فوری ردِعمل کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں عوامی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی حالات میں بروقت اور مربوط کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے، اور پولیس سمیت تمام ادارے اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *