خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

پیکا ایکٹ کے خلاف یوم سیاہ ملک بھر کی طرح پریس کلب جھنگ پر بھی سیاہ پرچم لہرا گیا

پیکا ایکٹ کے خلاف یوم سیاہ ملک بھر کی طرح پریس کلب جھنگ پر بھی سیاہ پرچم لہرا گیا ،جھنگ یونین آف جرنلسٹ کے صدر شریف طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبروں (Fake…

پیکا ایکٹ کے خلاف یوم سیاہ ملک بھر کی طرح پریس کلب جھنگ پر بھی سیاہ پرچم لہرا گیا

پیکا ایکٹ کے خلاف یوم سیاہ ملک بھر کی طرح پریس کلب جھنگ پر بھی سیاہ پرچم لہرا گیا ،جھنگ یونین آف جرنلسٹ کے صدر شریف طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبروں (Fake News) کے کئی خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں، لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے سدباب کے لیے بنائے گئے قوانین کو آزادی اظہار کے آئینی حق کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ مبہم اور وسیع تعریفات کے ذریعے اختلاف رائے کو دبانے کے خدشات بھی سامنے آئے۔ مزید برآں، اس قانون کے تحت کسی بھی شخص کو شکایت درج کرانے کا اختیار دینا اس کے غلط استعمال کا سبب بن سکتا ہے۔ صحافی برادری کسی بھی طور اس کالے قانون کو تسلیم نہیں کرے گئی اور اس کے خاتمے تک صحافیوں کا احتجاج جاری رہے گا، صدر پریس کلب لیاقت علی انجم کا کہنا تھا یہ قانون آزادی اظہاررائے پر قدغن ہے اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس قانون کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں نے اب اسے منظور کرنے میں کوئی دیر نہیں لگائی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ جماعتیں اپنی پوزیشن واضح کریں اور آزادی اظہار پر سمجھوتہ کرنے پر جوابدہ ہوں۔اس قانون کے خاتمہ تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں