خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
معیشت

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا،عبدالعلیم خان

نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا،عبدالعلیم خان

نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جاری ہے اور یہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کیلئے مختلف اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا اور قومی اداروں کو اُونے پونے داموں فروخت نہیں کیا جا سکتا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب مزید پی آئی اے کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر نے زور دیکر کہا کہ نجکاری کا باقاعدہ طریقہ کار ہے اور اس پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے علاوہ دوسرے اداروں کی بھی نجکاری کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کی حکومتیں ملکر پی آئی اے کو چلائیں تو یہ ایک مثبت پیشرفت ہو گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہراہوں کے قومی ادارے کو ایک سال میں پچاس ارب روپے کی آمدن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی وزارت کی کوئی سرکاری گاڑی استعمال نہیں کر رہے اور غیر ملکی دوروں کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ انہوں نے نجکاری دفتر اپنے وسائل سے قائم کیا ہے اور غیر ملکی دوروں اور اجلاسوں کیلئے کوئی سفری یا یومیہ الائونس نہیں لیتے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں