چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن
حکومت پنجاب کی ہدایات پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن تفصیلات کے مطابق جھنگ قائم بھروانہ ،شاہ جیونہ اور موضع باغ کے علاقوں میں تجاوزات قائم…

حکومت پنجاب کی ہدایات پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن تفصیلات کے مطابق جھنگ قائم بھروانہ ،شاہ جیونہ اور موضع باغ کے علاقوں میں تجاوزات قائم تھے جس کا چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انفورسمنٹ انسپکٹر عامر رشید اور ڈسٹرکٹ کونسل کی ٹیم کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس موقع پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کو صاف ستھرا بنانا اور تجاوزات سے پاک رکھنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی بھی شخص کو قانون کی خلاف ورزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سختی سے نمٹا جائے گا،،


