ڈپٹی کمشنراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی افسران سمیت اراکین امن کمیٹی بھی شریک تھے۔اجلاس میں…

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی افسران سمیت اراکین امن کمیٹی بھی شریک تھے۔اجلاس میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پیشگی حفاظتی و انتظامی اقدامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے امن کمیٹی ممبران سے رائے لی گئی جبکہ مجالس اور جلوسوں کے لیے حفاظتی انتظامات، جلوس کے راستوں کا دورہ، ٹریفک کی روانی کے لیے فول پروف ٹریفک پلان کی تیاری،سکینگ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور جلوس اور مجالس کے راستوں پر واک تھرو گیٹس، جلوس کے راستوں سے تجاوزات ، وال چاکنگ/پوسٹر/بینرز وغیرہ کا خاتمہ ،جلوسوں/مجالس کے لیے سٹینڈ بائی جنریٹرز اور لائٹس کے انتظامات، کنٹرول روم کا قیام کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجلاس کا مقصد چہلم امام حسینؓ کے موقع پرضلع بھر میں چہلم کی سکیورٹی پلان اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو کامیاب بنانا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہونگے۔


