وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر تحصیل جھنگ میں تین روزہ ڈیپ کلیننگ جاری ہے۔ اس حوالہ سے تحصیل جھنگ میں 13 سے 15 مئی 2026 تک تین روزہ ڈیپ کلیننگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے تمام متعلقہ محکموں، تحصیل افسران اور فیلڈ فارمیشنز کو
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر تحصیل جھنگ میں تین روزہ ڈیپ کلیننگ جاری ہے۔ اس حوالہ سے تحصیل جھنگ میں 13 سے 15 مئی 2026 تک تین روزہ ڈیپ کلیننگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے تمام متعلقہ محکموں، تحصیل افسران اور فیلڈ فارمیشنز کو صفائی ستھرائی اور شہری سہولیات کی بہتری کیلئے جامع اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہان کو تاکید کی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہری علاقوں میں صفائی، نکاسی آب، تجاوزات کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر، سخت اور نتیجہ خیز انداز میں فرائض سرانجام دیں تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔مہم کے دوران تحصیل جھنگ کی تمام یونین کونسلز سے ٹھوس فضلہ کی بروقت تلفی اور مکمل صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ کھلے نالوں کی ڈی سلٹنگ، صفائی اور نکاسی آب کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ نواز شریف پارک، جھنگ سٹی قبرستان، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی سمیت سکولوں، کالجوں، قبرستانوں، پارکوں اور گرین بیلٹس کی گہری صفائی اور دیکھ بھال بھی جاری ہے۔انہوںنے واسا حکام کو مین ہولز اور کھلے نالوں کو ڈھانپنے، سٹریٹ لائٹس کی مکمل فعالیت یقینی بنانے، سڑکوں کی پیچ ورک، لین مارکنگ اور تعلیمی اداروں کے باہر زیبرا کراسنگ کی واضح نشان دہی کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی بینرز، پوسٹرز، تجاوزات اور لوہے کے غیر قانونی بورڈز کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے، پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی/زونل کمیٹی کی ٹیمیں انسداد تجاوزات مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنرنے واضح کیا کہ صفائی مہم میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا عدم تعمیل ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *