خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس, عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی، سکیورٹی اور شہری سہولیات کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی، آلائشوں کی بروقت تلفی اور شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے جامع انتظامات مکمل…

ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا  اجلاس, عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی، سکیورٹی اور شہری سہولیات کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی، آلائشوں کی بروقت تلفی اور شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے جامع انتظامات مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا تفصیلی اجلاس منعقد ہوا جس میں عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی، سکیورٹی اور شہری سہولیات کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عیدگاہوں، مساجد اور اجتماعات کے مقامات پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی بیگز عیدالاضحیٰ سے قبل شہریوں میں تقسیم کئے جائیں گے جبکہ آلائشیں اٹھانے اور صفائی آپریشن کیلئے الگ الگ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں گی۔اجلاس میں قبرستانوں، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارشوں کی پیشگوئی کے پیشِ نظر واسا کی ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ رہیں اور نکاسی آب کے انتظامات کو ہر وقت فعال رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ریسکیو1122، محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور پیرا فورس کی ٹیمیں عید کے ایام میں فیلڈ میں متحرک رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ شہریوں کی شکایات اور رہنمائی کیلئے ضلعی کنٹرول روم کو 24/7 فعال رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں