خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، مختلف وارڈز، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی…

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، مختلف وارڈز، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے علاج معالجہ، ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی، ادویات کے سٹاک، طبی آلات کی دستیابی اور عملے کی حاضری بھی چیک کی اور متعلقہ افسران کو خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں