ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر صدارت ایجوکیشن کمپلیکس میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود، سی ای او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں کی تدریسی کارکردگی، طلبہ کی تعلیمی
ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر صدارت ایجوکیشن کمپلیکس میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود، سی ای او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں کی تدریسی کارکردگی، طلبہ کی تعلیمی پیش رفت اور تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق طلبہ کو معیاری اور جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ سکلز ایجوکیشن کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ انہیں عملی زندگی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔انہوں نے محکمہ تعلیم کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ آؤٹ آف سکول بچوں کی نشاندہی کرکے انہیں جلد از جلد تعلیمی اداروں میں داخل کروانے کے لیے مؤثر اور جامع اقدامات کیے جائیں، تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔میٹگ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے ایجوکیشن کمپلیکس کے سبزہ زار میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا کر ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *