خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈپٹی کمشنر جھنگ کا احمد پور سیال کا دورہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ، جناح پارک میں شجرکاری

جھنگ کے ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے تحصیل احمد پور سیال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا…

ڈپٹی کمشنر جھنگ کا احمد پور سیال کا دورہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ، جناح پارک میں شجرکاری

جھنگ کے ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے تحصیل احمد پور سیال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے تحصیل احمد پور سیال کے جناح پارک گڑھ مہاراجہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور سرسبز و شاداب ماحول کے قیام کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے لگائے گئے پودوں کی نگہداشت اور حفاظت بھی یقینی بنائی جائے، تاکہ یہ پودے تناور درخت بن کر ماحول کو صاف اور خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں