ڈپٹی کمشنر جھنگ کا افسران کو بارشوں کے دوران ڈسپوزل اسٹیشن ورک کا جائزہ لینے کی ہدایات
ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے مون سون بارشوں کے حوالہ سے ڈسپوزل اسٹیشن کی ورکنگ کا جائزہ لینے کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شہر سے بارشی پانی کی…

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے مون سون بارشوں کے حوالہ سے ڈسپوزل اسٹیشن کی ورکنگ کا جائزہ لینے کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شہر سے بارشی پانی کی نکاسی کے حوالہ سے عملی اقدامات کا جائزہ لیں اور اس حوالہ سے سیوریج نظام کی بحالی سمیت دیگر تمام امور کی کڑی نگرانی کریں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔اس حوالہ سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی ڈسپوزل اسٹیشن و صفائی آپریشن کی نگرانی کیلئے فیلڈ میں موجود رہے ۔انہوںنے ہدایات جاری کیں کہ بارشی پانی کی نکاسی کے حوالہ سے سستی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ پانی کی نکاسی کے حوالہ سے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے جبکہ سڑکوں ، چوکوںاور گلیوں محلوں سے پانی کی نکاسی کے لئے ایم سی کی ٹیمیں متحرک رہیں، شہر میں بارشی پانی کی مکمل نکاسی تک آپریشن جاری رہنا چاہیے۔


