خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے انسدد پولیو مہم کے دوسرے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نونہالوں کو پولیوسے بچاﺅ کے قطرے پلائے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے انسدد پولیو مہم کے دوسرے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نونہالوں کو پولیوسے بچاﺅ کے قطرے پلائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے انسدد پولیو مہم کے دوسرے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نونہالوں کو پولیوسے بچاﺅ کے قطرے پلائے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے انسدد پولیو مہم کے دوسرے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نونہالوں کو پولیوسے بچاﺅ کے قطرے پلائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمار ا مشن ہے۔ پولیو کے خلاف موثر اور پائیدار اقدامات کی بدولت آئندہ نسلیں اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔انہوںنے ہدایت کی کہ انسداد پولیو کی جاری مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کی جائیں اور مائیکروپلان کے مطابق روزانہ کا ہدف مکمل کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈرنے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالہ سے گزشتہ روز جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی اورپہلے روز کے اہداف کے حوالہ سے ویکسین پینے والے بچوں کے اعدادوشماراور محکمانہ کارکردگی بارے آگاہ کیا کہ پولیو مہم کے پہلے روز میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 1 لاکھ 88 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے مہم پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے پولیو ٹیموں کو ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں نبھانے کی تاکید کی اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں، ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی یقینی اور بچوں کو قطرے پلانے کی اہم ذمہ داری میں غفلت نہ کی جائے۔اجلاس کے دوران مہم پر عملدرآمد اور مانیٹر نگ کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں