ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے دو گورنمنٹ سکولوں کے طلباء اوراساتذہ سے تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے میٹنگ کی۔ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ لینے کے دوران تعلیم کے فروغ اور بہتری کےلئے حکمت عملی کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا اساتذہ کو طالب علموں کی قابلیت اور استعداد کار بڑھانے پر بھر پور توجہ مرکوز
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے دو گورنمنٹ سکولوں کے طلباء اوراساتذہ سے تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے میٹنگ کی۔ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ لینے کے دوران تعلیم کے فروغ اور بہتری کےلئے حکمت عملی کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا اساتذہ کو طالب علموں کی قابلیت اور استعداد کار بڑھانے پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ہیڈ ٹیچرز سکولوں کی بہتری و بحالی کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں،سکولوں میں پینے کے پانی،کلاس روزمز میں روشنی کے مناسب انتظام، صفائی ستھرائی، کمپیوٹر لیب میں تمام کمپیوٹرز کو فنگشنل رکھیں، سکولوں میں درپیش ایشوز تحریری طور پر بھجوائیں۔ ایجوکیشن افسران سکولوں کا دورہ کرکے تدریسی و دیگر امور کی نگرانی کو یقینی بنائیں۔تعلیم کاحصول ہر بچہ کا بنیادی حق ہے اور سرکاری سکولوں میں آنے والے بچوں کے ساتھ اپنے بچوں جیساسلوک کیا جائے اور انکی درس و تدریس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا کمی نہیں ہونی چاہیے۔۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ معیاری تعلیم کا فروغ تسلسل سے جاری رکھنے کےلئے تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سکولوں میں طلباءو طالبات کےلئے معاون اور موثر تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *