صوبے میں ڈیجیٹل گورننس بہتربنانے کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ایک تقریب میں بورڈ آف ریونیو سندھ اور سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان ای اسٹیمپنگ کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری اب موبائل کے ذریعے ٹیکس، فیس اور دیگر
صوبے میں ڈیجیٹل گورننس بہتربنانے کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ایک تقریب میں بورڈ آف ریونیو سندھ اور سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان ای اسٹیمپنگ کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری اب موبائل کے ذریعے ٹیکس، فیس اور دیگر ادائیگیاں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا اس معاہدے پر دستخط سے محکمے حکومتی فریم ورک کے تحت براہ راست معاہدے کر سکیں گے جس سے منصوبوں کی رفتار تیز ہو گی۔
حساس ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کیلئے صوبائی ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ای اسٹیمپنگ سسٹم سے جعلی اسٹامپ پیپر کا خاتمہ ہو گا اور شہریوں کو سرکاری دفاتر میں قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *