وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرصحت کی سہولیات کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں انتظامی امور،ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات،ادویات کی فراہمی و دیگر سہولیات
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرصحت کی سہولیات کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں انتظامی امور،ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات،ادویات کی فراہمی و دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام وارڑز کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کو چیک کیااور مزید بہتری کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو لوگوں کی صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ شہریوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹرو سٹاف کے رویے اور دیگر درپیش مسائل بارے دریافت کیااور ڈاکٹرز و سٹاف کو پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *