ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل اور درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے سائلین نے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل اور درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے سائلین نے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری کارروائی اور میرٹ پر حل یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی، شفاف طرز حکمرانی اور کھلی کچہری کے ذریعے شہریوں کی داد رسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اور شہری بلا جھجھک اپنے مسائل کے حل کیلئے رجوع کر سکتے ہیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ضلعی محکموں کے افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اہم میٹنگ کی جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی اور گرانفروشی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں شہر بھر میں جاری بیوٹیفکیشن اسکیموں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی سرگرمیوں اور واسا کی جانب سے ڈیسلٹنگ و صفائی آپریشن پر بھی تفصیلی بریفنگ لی۔ نالوں، سیوریج لائنوں اور شہری علاقوں میں صفائی کے عمل کو مزید موثر بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول، بہتر سہولیات اور مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جبکہ تمام محکمے عوامی خدمت کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے باہمی رابطے اور موثر حکمت عملی کے تحت کام جاری رکھیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *