ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے میٹنگ کی ۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے میٹنگ کی ۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی انسپکشن بڑھانے اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کے بھی احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کریں ، اس حوالہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پرائس کنٹرول میکنیزم کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اس ضمن میں متعلقہ محکمے اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کریں۔


