728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا,واسا، ستھرا پنجاب، ہائی وے، میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی .اجلاس میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے جاری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا,واسا، ستھرا پنجاب، ہائی وے، میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی .اجلاس میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے جاری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے روٹس پر پیچ ورک، ڈیسلٹنگ، صفائی آپریشن اور دیگر ضروری اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے تمام روٹس پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور مرمت کا عمل فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ اس حوالے سے میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسل کے چیف آفیسرز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں انہوں نے امام بارگاہوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات، روزانہ کی بنیاد پر پانی کے چھڑکاؤ اور ماحول کو صاف رکھنے کے اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ مزید برآں جلوسوں کے راستوں اور سبیلوں کے مقامات پر پیشگی انتظامات فوری مکمل کرنے کی تاکید کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محرم الحرام کے دوران عزاداران کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کیلئے تمام محکمے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos